تیمر گرہ (نیوز ڈیسک) تیمرگرہ چترال کے علاقے ارندو سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو لوئر دیر کے کندارو پائیں میں قتل کردیا گیا ہے۔ کندارو پائیں بالم بٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پڑتا ہے۔ واقعہ پیر کے روز پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبیت اللہ اور اس کی زوجہ کا تعلق چترال کے علاقے ارندو سے تھا اور وہ کندارو پائیں میں رہائش پذیر تھے۔ رات کو سوتے ہوئے دونوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ صبیت اللہ کی دو بیویاں ہیں، قتل کے بعد صبیت کی دوسری بیوی ایف آئی آر درج کرانے بالم بٹ تھانے اسٹیشن پہنچی اور تین افراد عبداللہ، یعقوب اور عارف کے خلاف مقدمہ درج کرایا، ان تینوں افراد کا تعلق بھی چترال کے علاقے ارندو سے بتایا جاتاہے۔
پیر، 22 اگست، 2016
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے